شاہ محمود قریشی کے بھارتی ممکنہ جارحیت سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے انڈیا کو وارننگ دے دی

شاہ محمود قریشی کے بھارتی ممکنہ جارحیت سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے انڈیا ...
شاہ محمود قریشی کے بھارتی ممکنہ جارحیت سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے انڈیا کو وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی کی گئی اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایاگیا۔ پاکستان نے بھارت کوجارحیت کی صورت میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی اور واضح کیا کہ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو وارننگ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بھارتی جنگی جنون کے بادل ابھی پوری طرح چھٹے نہیں ، بھارت پاکستان پرجارحیت کاایک اورمنصوبہ بنارہاہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں پلوامہ جیساایک اور نیا واقعہ رونماکیاجاسکتاہے،بھارت 16 سے 20 اپریل تک جارحیت کرسکتاہے۔