عمران خان نے اپناکام مکمل کرلیاہے :حسن نثار کا دعویٰ

عمران خان نے اپناکام مکمل کرلیاہے :حسن نثار کا دعویٰ
عمران خان نے اپناکام مکمل کرلیاہے :حسن نثار کا دعویٰ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان سے جو کام لینا تھا، وہ لے لیاہے ، عمران خان نے جو کام کرنا تھا وہ کرلیاہے ، اب جو عوام کو باقی ملے گا، وہ عوام کوبونس میں ملے گا ، عمران خان نے پنجاب ، سندھ اور کے پی میں جن جپھا توڑ دیاہے بس چپڑ قناتیوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس آدم خور نظام میں رہتے ہوئے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے ، یہاں ہر شیطان یہ سمجھتاہے کہ وہ آگ سے بنا ہواہے اور آگ جہنم کی بھی ہواس پر اثر انداز نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی جو لوگ شریفوں کے ساتھ ہیں وہ یا تو مستفید ہونے والے ہیں یا خوفزدہ ہیں کہ کہیں یہ پھر نہ آجائیں ،اللہ تعالیٰ نے عمران خان سے جو کام لینا تھا، وہ لے لیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کسی قانون کا نام نہیں تھا بلکہ اخلاق سازی کا نام تھا ، وہاں پہلے اخلاق سازی کی گئی ، عمران خان نے جو کام کرنا تھا وہ کرلیاہے ، اب جو عوام کو باقی ملے گا ، وہ عوام کوبونس میں ملے گا ، عمران خان نے پنجاب ، سندھ اور کے پی میں جن جپھا توڑ دیاہے بس چپڑ قناتیوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی ، اصل کام عمران خان کرچکاہے ۔

مزید : قومی


loading...