بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے ملک جا کر چپ کیوں ہے؟ معروف تجزیہ کار نے وجہ بیان کردی

بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے ملک جا کر چپ کیوں ہے؟ معروف تجزیہ کار نے وجہ بیان ...
بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے ملک جا کر چپ کیوں ہے؟ معروف تجزیہ کار نے وجہ بیان کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ ابھی نندن کا انڈیا جانے کے بعد بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ اگر ایف سولہ مارگرایا ہوتا تو ابھی نندن بیان ضروردیتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں سفارتی سطح پر جیسی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اس سے قبل عالمی سطح پر حاصل نہیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے اور ابھی نندن واقعہ کے بعد بھارت کا فوجی بیانیہ غلط ثابت ہواہے ،پاکستان کے اندر سے بھی ایسی بہت سے باتیں ہوئی ہیں جن سے ہمار ی سلامتی کے ایشوز کو انڈر لائن کیاگیا ہے ، اس طرح کو چیزوں کودیکھنا چاہئے کیونکہ یہ ہماری سلامتی کے معاملات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کا انڈیا جانے کے بعد بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ اگر ایف سولہ مارگرایا ہوتا تو ابھی نندن بیان ضروردیتا ۔

مزید : قومی


loading...