ہمارے اسلام آباد کا رخ کرنے سے پہلے ہی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کی چیخیں نکل رہی ہیں، جلد نااہل حکومت کا بوریا بستر گول کردینگے:عبدالغفورحیدری

ہمارے اسلام آباد کا رخ کرنے سے پہلے ہی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کی چیخیں ...
ہمارے اسلام آباد کا رخ کرنے سے پہلے ہی وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کی چیخیں نکل رہی ہیں، جلد نااہل حکومت کا بوریا بستر گول کردینگے:عبدالغفورحیدری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہم ابھی اسلام آباد آئے نہیں  لیکن حکومت بوکھلا گئی ہے ، جب آئینگے تو اس نااہل حکومت کا بوریا بستر گول کردینگے،حکومتی ترجمان سستے داموں جھوٹ اور آشیانے بدلنے کا ماہر ہے ، نام نہاد حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ، پرانی تختیوں پہ اپنے نام لگارہے ہیں،  خارجہ پالیسی آزاد نہیں امریکہ سے بن کر آتی ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک پورے ملک میں کئی کامیاب ملین مارچ کرچکے ہیں، ابھی تک ہم نے اسلام آباد کا رخ نہیں کیا لیکن وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کی چیخیں نکل رہی ہیں، جب ہم اسلام آباد آئینگے تو اِن کٹھ پتلیوں کی طرح کسی کے کہنے پہ نہیں آئینگے اور ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لینگے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے قوم کو ایک بیانیہ دیا جس پہ پوری قوم آرہی ہے،ہم میدان عمل میں نکلے ہیں ، ان چور کرپٹ اور جعلی مینڈیٹ کے بل بوتے پہ آنے والے حکمرانوں سے حساب کتاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ترجمان ایک ایسا شخص ہے جو ہر گھاٹ کا پانی پینے والا اور سستے داموں بک جاتا ہے، آمروں کے تربیت یافتہ  نام نہاد سیاست دانوں کی زبان سے مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پہ ناکام ہوچکی ہے اور اب تو حکومت سابق دور کے ترقیاتی سکیموں  پر بھی اپنی تختیاں لگارہی ہے، اس سے زیادہ ان کی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، ہماری خارجہ پالیسی امریکہ سے بن کر آتی ہے،حکمران بالکل بے اختیار اور ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...