بلوچستان میں وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پر کاٹ دیئے گئے

بلوچستان میں وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پر کاٹ دیئے گئے
بلوچستان میں وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پر کاٹ دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن ) بلوچستان میں وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پر کاٹ دیئے گئے ،وزیر اعلی جام کمال نے صوبے کے تمام فنڈز کو اکھٹا کر کے ایک خصوصی سیل قائم کر دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ پر وزیراعلی نے خصوصی مہربانیاں کرتے ہوئے ا نکی سیل میں شمولیت کے لئے صوبے کے اراکین اسمبلی مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، اس طرح غریب صوبے میں قومی خزانے کے ضیاع کا ایک اور منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان کی زیرنگرانی سیل کو سوشل سیکٹر فنڈز کے استعمال کا اختیار مل گیا ۔سماجی ترقی کا خصوصی سیل سات ارکان پر مشتمل ہو گا ۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ، روبینہ عرفان اور اعلی افسران سیل کا حصہ ہونگے ۔انوسٹمنٹ فنڈ،سکل ڈویلپمنٹ فنڈ اور سماجی ترقی فنڈ کی نگرانی کی جائے گی۔