عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق دباﺅ میں آگئے تھے :ایازامیر کاحیران کن دعویٰ

عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق دباﺅ میں آگئے تھے :ایازامیر ...
عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق دباﺅ میں آگئے تھے :ایازامیر کاحیران کن دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ عمران خان کے پی کا وزیر اعلیٰ اپنی مرضی کا نہیں لگا سکے اوردباﺅ میں آگئے ، یہ دباﺅ ڈالنے والے وہی ہیں جن کا پشاور میٹرو کا منصوبہ تھا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہم ایسی بات کیوں کرتے ہیں کہ بھارتی جارحیت کا خطرہ ؟ ہم کیا کوئی سکم اور بھوٹا ن ہے کہ ہمارے پاس دفاع کی صلاحیت نہیں ہے ، ہم بار بار کہتے ہیں کہ انڈیا نے تسلیم نہیں کیا ، یہ نہیں کیا ، وہ نہیں کیا، تو پھر ایٹم بم دے دیں ، ایسی باتیں کوئی ملک نہیں کرتا ، صر ف ہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جب پلوامہ حملے کے بعد جارحیت کرنے پر جواب ملا تو وہ رک گیا ، مودی نے پلوامہ حملے کے بعد جو اقدامات کئے ہیں ، ان سے مودی کو فائدہ پہنچاہے ، انڈین ووٹر سمجھتاہے کہ بھارتی حکومت کا سٹینڈ درست ہے ، اس کا مودی کو الیکشن میں فائدہ ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کا وزیر اعلیٰ اپنی مرضی کا نہیں لگا سکے اوردباﺅ میں آگئے ، یہ دباﺅ ڈالنے والے وہی ہیں جن کا پشاور میٹرو کا منصوبہ تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت مسائل تو ہیں لیکن اتنے تو نہیں جتنے پاکستان بننے کے وقت تھے ،یہ کونسی حکومت کی ترجیحات ہوتی ہے کہ بھینسیں بیچ دیں اور گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرا دیں، عمران خان میں سو چ کی کمی ہے ۔

مزید : قومی


loading...