عمران خان قابل آدمی کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتے، کپتان کے پرانی ساتھی ہارون الرشید نے اندر کی بات بتادی

عمران خان قابل آدمی کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتے، کپتان کے پرانی ساتھی ...
عمران خان قابل آدمی کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتے، کپتان کے پرانی ساتھی ہارون الرشید نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان بہادر نہیں ہیں بلکہ کھرے ہیں ، بہادر آدمی اپنے آپ سے بھی لڑتاہے جو آدمی اپنے سے قابل آدمی کو برداشت نہیں کرسکتا بلکہ عمران خان تو قابل آدمی کو اپنے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیتے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ شا ہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے بیان دیکر ٹھیک کیاہے جب پاگل پن سوار ہوجاتاہے تو کوئی منطق کام نہیں کرتی ، بھارتی معاشرے کی ساکھ پاکستانی معاشرے سے مختلف ہے ، ہم کوجنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ، جنگ کوروکنا بھی چاہئے ، جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں رہتا ، مودی ہٹلر اور مسولینی جیسا لیڈر ہے ، وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ، ہمیں بہت چوکس رہنا ہوگا ،قوم کو متحد رکھنا اور معیشت کو بہتر بنانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اقلیتوںکے ساتھ سلوک مثالی نہیں کیا جاتا لیکن ہندوستا ن میں پانچ ہزار سکھ قتل ہوگئے تھے کیاپاکستان میں ایسا ہوسکتا ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر نہیں ہیں بلکہ کھرے ہیں ، بہادر آدمی اپنے آپ سے بھی لڑتاہے جو آدمی اپنے سے قابل آدمی کو برداشت نہیں کرسکتا بلکہ عمران خان کو قابل آدمی کو اپنے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیتے ، کہیں کوئی آرڈینیشن ہے ہی نہیں ہے ، اس سے حکومتیں نہیں چلتی بلکہ چھوٹا سے چھوٹا کاروبار بھی نہیں چلتا ۔

مزید :

قومی -