وہ ملک جہاں PUBG پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا

وہ ملک جہاں PUBG پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا
وہ ملک جہاں PUBG پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردینے والی گیم PUBG کے خلاف متحدہ عرب امارات کے والدین متحد ہوگئے۔ خلیجی ملک کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گیم پر پابندی عائد کی جائے۔
والدین کا کہنا ہے کہ پب جی گیم نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب کر رہی ہے اس لیے اس پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست گجرات میں بھی PUBG گیم پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اور گزشتہ دنوں اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک طالب علم کی والدہ گلناز عارف نے PUBG گیم کو بچوں کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب کرنے والی چیز قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے بچوں کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا اور وہ ہر وقت اسی کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔
ایک خاتون نے کہا کہ PUBG کی وجہ سے بچوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں اس لیے اس پر جلد از جلد پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -