آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کنتھ میکنزی نے وفد کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں جیو سٹریٹیجک اور خطے کی سکیورٹی کے صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف اور جنرل کنتھ میکنزی نے پاک بھارت کشیدگی اورافغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...