جہانگیر ترین نے اجلاس میں اسد عمر پر سوال اٹھایاتھا :تجزیہ کار سلمان غنی کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے اجلاس میں اسد عمر پر سوال اٹھایاتھا :تجزیہ کار سلمان غنی کا ...
جہانگیر ترین نے اجلاس میں اسد عمر پر سوال اٹھایاتھا :تجزیہ کار سلمان غنی کا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجز یہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ اسد عمر کے حوالے سے جہانگیرترین نے اجلاس میں کہاہے کہ اسد عمر جو بات کررہے تھے ، وہ کہاں ہے ؟ اسد عمر کوئی اوپر سے نہیں اترے ہوئے ، اگر وہ نہیں کام کرپائے تو اور مضبوط بندے بھی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ مودی کا مسئلہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اس پر پاگل پن اورجنگی جنون کیوں سوار ہے ؟ مودی کو جو رسوائی اور پسپائی ہوئی ہے ، اس سے بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، ہمیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، بھارت کی صورتحال خراب ہے ، بھارتی جارحیت پر کراچی سے خیبر تک یکسوئی تھی ، مودی کو یہ کریڈٹ دینا چاہئے کہ مودی کی وجہ سے پاکستان میں یکسوئی اور اتحاد پیدا ہواہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے بچنے کا بہترین طریقہ جنگ کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس آگ میں مودی جل رہاہے ، اس آگ میں مودی کوجلنے دیں ، مودی پھر ہندوستان میں آرہے ہیں، مودی معیشت کے نعرے پر جیت کر آئے تھے ، اس بات کا سوال بھارتی اپوزیشن مودی سے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بیان کے بعد مودی کو ہندوستان میں بڑی پریشانی کا سامناہے ، بھارتی فضائیہ پر پاک فضائیہ کا نفسیاتی رعب پڑ چکاہے ، پاکستان میزائل ٹیکنالوجی میں بھارت سے آگے ہے ، مودی کی بھڑک مارنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اندر سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے حوالے سے جہانگیرترین نے اجلاس میں کہاہے کہ اسد عمر جو بات کررہے تھے ، وہ کہاں ہے ؟ اسد عمر کوئی اوپر سے نہیں اترے ہوئے ، اگر وہ نہیں کام کرپائے تو اور مضبوط بندے بھی ہیں۔

مزید : قومی


loading...