خاورگھمن نے تحریک انصاف میں جاری کشمکش کی وجہ بیان کردی

خاورگھمن نے تحریک انصاف میں جاری کشمکش کی وجہ بیان کردی
خاورگھمن نے تحریک انصاف میں جاری کشمکش کی وجہ بیان کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ حکومت پر پہلے دن سے میرا اعتراض یہ ہے کہ درست کام کیلئے درست آدمی لگائے جائیں لیکن اس حوالے سے عمران خان کام نہیں کرپائے ، موجودہ حالات میں تحریک انصاف میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ مودی نے معیشت کی حالت بہتر کرنے کے نعرے پر الیکشن لڑا تھا لیکن اس حوالے سے مودی کے پاس دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے ، اس لئے ہندو قومیت پرستی کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد مودی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ، راہول کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے ، پاکستان نے بہت اچھا کیاہے کہ دنیا کوبتایاہے ، بھارتی مائنڈ سیٹ مودی کی شکل میں ہمارے سامنے ہے ، دنیا کو یہ باورکروانا ضروری ہے کہ ہم اس سے کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں جس کا نام مودی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت پر پہلے دن سے میرا اعتراض یہ ہے کہ درست کام کیلئے درست آدمی لگائے جائیں لیکن اس حوالے سے عمران خان کام نہیں کرپائے ، موجودہ حالات میں تحریک انصاف میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں،آج کل حامد خان بھی کافی ایکٹو ہوگئے ہیں جبکہ سیف اللہ نیازی جو پارٹی چھوڑ گئے تھے ، وہ بھی واپس آگئے ہیں، یہ لوگ شاہ محمود قریشی سے قریب ہیں، ان کی جانب سے بدگمانیاں پھیلائی جارہی ہیں ، اس کے بعد عمران خان پر اصل ذمہ داری ہے ۔

مزید : قومی


loading...