فردوس عاشق اعوان نے عام آدمی کیلئے بھی نواز شریف کو ملنے والے ریلیف کا مطالبہ کردیا

فردوس عاشق اعوان نے عام آدمی کیلئے بھی نواز شریف کو ملنے والے ریلیف کا مطالبہ ...
فردوس عاشق اعوان نے عام آدمی کیلئے بھی نواز شریف کو ملنے والے ریلیف کا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ریلیف نوازلیگ کودیا گیا ہے ، وہ عام آدمی کو بھی ملناچاہئے ، عدالتی فیصلے میں ن لیگ کی قیادت کو جھوٹا کہا گیا ، ہم عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوریلیف نوازلیگ کودیا گیا ہے ، وہ عام آدمی کو بھی ملناچاہئے ، عدالتی فیصلے میں ن لیگ کی قیادت کو جھوٹا کہا گیا ، ہم عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہیں،نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ، حکومت کسی کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالتی بلکہ نیب کی جانب سے جب کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے تو اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے اگر بابر اعوان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش آئیگی تو ان کا نام فوری طورپر ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...