اتنا تو شیطان نے بھی آدم کو نہیں ورغلایا جتنا ؟طلال چودھری نے تحریک انصاف سے متعلق انتہائی سخت بات کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ اتنا تو شیطان نے بھی آدم کو نہیں ورغلایا جتنا تحریک انصاف نے عوام سے جھوٹ بولاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے ہر سزا کو قبول کیاہے ، ہم نے عدالتی اور قانونی تقاضے پورے کئے ہیں،حکومتی عہدیدار نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ریلیف عمران خان کو ملا ، وہ ایک سال تک اشتہاری رہے ہیں ، سیاسی کیسز عدالتوں میں نہیں آنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اتنا تو شیطان نے بھی آدم کو نہیں ورغلایا جتنا تحریک انصاف نے عوام سے جھوٹ بولاہے ،ہم نے قوم کو تحریک انصاف کے قول و فعل کا تضاد بھی بتایاہے ، ان کے ساتھ کوئی نیا آدمی نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ وہ سب لوگ شامل ہیں جو ستر سال اور اس سے قبل انگریز کے زمانے میں بھی حکومت میں تھے ۔