بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایسا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا کہ ان کی قیادت پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایسا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا کہ ان ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایسا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا کہ ان کی قیادت پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں

  


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اب تک کھیلے گئے تمام 6 میچز میں شکست کھاگئی۔

آئی پی ایل میں مسلسل 6 میچز میں ہارنے کا ریکارڈ اس سے قبل دہلی کی ٹیم کے پاس تھا جس نے 2013 میں لگاتار 6 میچز ہارے تھے ۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی رائل چیلنجرز بنگلور بھی اب اس صف میں شامل ہوچکی ہے۔لگاتار 6 میچز ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ویرات کوہلی اپنی ناکام قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ کرکٹ ماہرین دھونی کے بغیر ویرات کوہلی کو کپتانی میں صفر سمجھتے ہیں۔ آئی پی ایل سے قبل بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی ہوم سیریز کھیلی تھی جس میں پہلے دونوں میچز میں کامیابی انڈین ٹیم کے نام رہی۔ آخری تینوں میچز میں سابق کپتان دھونی کو آرام دیا گیا جس کے اثرات کوہلی کی کپتانی پر دیکھنے کو ملے اور انڈین ٹیم تینوں میچز ہار کر سیریز گنوا بیٹھی تھی۔

مزید : کھیل


loading...