پی ایس پی کے سربراہ نے عمران خان اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

پی ایس پی کے سربراہ نے عمران خان اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
پی ایس پی کے سربراہ نے عمران خان اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پا ک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ساتھ مل کرکچھ نہیں کرسکتے ، عمران خان کے ارد گرد کے لوگوں کو سب جانتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کسی اپوزیشن کا سامنا نہیں ہے ، عمران خان کواپنا طریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا ،نیب کو اپنا کام اورحکومت کو سیاسی لوگوں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ان کو اپنے رویے میں لچک دکھانا ہوگی، عوام کو پانی ، بجلی اور سستی روٹی چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کے حالات دیکھ کر اقدامات اٹھانا ہونگے ، حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ساتھ مل کرکچھ نہیں کرسکتے ، عمران خان کے ارد گرد کے لوگوں کو سب جانتے ہیں ، ان کی جانب سے جو باتیں کی گئی تھیں ، اب وہ ان سے منحرف ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -