علیم ڈار کی کارکردگی کا گراف گرنے لگا، ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں ناکام
دبئی(آئی این پی)آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار کی کارکردگی کا گراف گرنے لگا اور وہ ٹاپ تھری امپائرز میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، مائیکل گف مجموعی طور پر 82.96فیصددرست فیصلوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔28ستمبر 2017کے بعدامپائرز کی جانب دے دیے جانے والے ہر20فیصلوں میں سے 10کیخلاف ٹیموں نے ڈی آر ایس سے مدد لی، ان میں سے 8میں امپائرز غلط ثابت ہوئے۔