کرونا تخلیق کیا گیا، تعلق فائیوجی ٹیکنالوجی سے ہے، باکسرعامر خان

  کرونا تخلیق کیا گیا، تعلق فائیوجی ٹیکنالوجی سے ہے، باکسرعامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہیہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے، جبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔