سلور میڈلسٹ چینی ہائی جمپر زہانگ گووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سلور میڈلسٹ چینی ہائی جمپر زہانگ گووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شنگھائی (اے پی پی) چین کے سلور میڈلسٹ ہائی جمپر زہانگ گووی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، زہانگ گووی جن کی عمر 28برس ہے ٹویٹر کی طرز پر چینی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ’ویبو‘ پر اپنے 3.4 ملین فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے معافی چاہتاہوں، اب میں واقعی جمپ نہیں لگا سکتا۔

اس لیے میں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔زہانگ نے بیجنگ اولپکس2015میں سلور میڈل جیتا تھا،جبکہ لندن اولمپک 2012اور ریو اولمپک2016 میں بھی حصہ لیا تھا۔
۔زہانگ کو گزشتہ سال مارچ میں قواعد کے خلاف کمرشل سرگرمیوں میں حصہ لینے پر معطل بھی کیا گیا تھا جب وہ کھیل میں واپس آئے تو ان کی ٹانگوں کے جوڑوں میں سوزش کی شکایت تھی۔