کرونا: اعصام الحق کا متاثرہ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ہدف پورا

کرونا: اعصام الحق کا متاثرہ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا ہدف پورا

  

لاہور:(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مشہور ٹینس سٹار اعصام الحق نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد متاثرہ خاندانوں تک راشن پہنچانے کا اپنا ٹارگٹ پورا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 30 مارچ سے قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کورونا کے خلاف جنگ میں متحرک ہوئے تھے، ہزار گھروں تک راشن پہنچانے کا کام شروع کیا تھا۔وبائی آفت سے بچاؤ کے لیے قومی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے معروف سماجی تنظیم کے تعاون سے ایک ہزار مستحق فیملیز تک راشن پہنچانے کے لیے خود میدان میں آئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -