فیفا نے اولمپک فٹبال مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت دیدی

فیفا نے اولمپک فٹبال مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پیرس (آئی این پی) فیفا نے آئندہ سال اولمپک فٹبال مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت دی ہے۔ اب ملتوی شدہ اولمپکس مقابلوں میں اس سال منتخب ہونے والے پلیئرز کھیل سکیں گے۔اولمپک فٹبال مقابلوں میں تئیس سال عمر تک کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں، جبکہ ہر شریک ٹیم کو تین زائد عمر پلیئرز شامل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ کوالیفائی کرنے والی بیشتر ٹیموں کے کھلاڑی اگلے سال تک تئیس سال سے زیادہ ہوجائیں گے۔

اور قوانین کے مطابق تمام ممالک کو اپنی ٹیموں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

  

فٹبال کی عالمی تنظیم نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے آئندہ سال ٹوکیو اولمپک گیمز فٹبال ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو ایک سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق یکم جون 1997ء تک پیدا ہونے والے پلیئرز جو اس سال گیمز میں شرکت کے اہل تھے، وہ اگلے سال بھی اولمپکس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔