صبا قمر کی فرمائش پر گانا سنا کر علی ظفر نے خواہش پوری کردی

صبا قمر کی فرمائش پر گانا سنا کر علی ظفر نے خواہش پوری کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)علی ظفرآج کل سیلف آئیسولیشن میں ہیں اوراس دوران وہ سوشل میڈیا پرکافی ایکٹودکھائی دیتے ہیں تاہم اب انہوں نے ویڈیوکال پرمعروف اداکارہ صبا قمرکوان کی فرمائش پرگانا سناکرخواہش پوری کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ کھوج نیوزکے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جا سکتاہے کہ صبا قمرنے علی ظفرسے”گلابی آنکھیں“ گانا سنانے کی فرمائش کی جس پرگلوکار ہاتھ میں گیٹارتھامے پہلے اس گانے کے بول یاد کرتے ہوئے دھن کوگنگناتے ہیں اوراس کے بعد وہ ضباقمرکودوبول گا کرسناتے ہیں۔“علی ظفر کی طرف سے گانا سن کر صباء قمر کافی خوشی کااظہارکرتی ہیں اورساتھ ہی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام فنکاروں کو ایک دوسرے کے قریب کردیاہے، ہم سب ایک دوسرے کو سراہ رہے ہیں جوکہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی کامیابی کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔ اس سے قبل علی ظفر نے پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ باولر شعیب اخترکوبھی ویڈیو کال پرمدعو کیا تھا۔

جس دوران راولپنڈی ایکسپریس نے گلوکارسے نغمے کی فرمائش کی، جسے پوری کرتے ہوئے علی ظفر نے ”یہ وطن ہمارا ہے، ہم پاسباں اس کے“ گا کرسنایا، اس ویڈیوکوبھی سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے بے پناہ پسند کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -