ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند

ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند

  

لاہور(فلم رپورٹر)ملک بھرمیں ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند ہوکررہ گئی ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھرمیں ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اداکارائیں گھروں میں بند ہوکررہ گئی ہیں اوربیوٹی پارلر جانے سے قاصرہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں گزشتہ دو ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہوکررہ گئے ہیں وہیں بیوٹی پارلرکا شعبہ بھی بند ہے بیوٹی پارلر بند ہونے کا سب سے زیادہ نقصان خواتین اور اداکاراؤں کو ہورہا ہے کیونکہ اداکاراؤں کے خوبصورت چہروں کے پیچھے ان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ بیوٹی پارلر کی محنت بھی شامل ہوتی ہے۔

ور بیوٹی پارلر کی ہی وجہ سے اداکارائیں ٹی وی سکرین اور تصاویر میں بے حد حسین نظر آتی ہیں۔تاہم لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اداکارائیں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور اس صورتحال میں بیوٹی پارلر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لہذا سوشل میڈیا پرپریشان حال اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی بغیر میک اپ تصاویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں۔ ماورا حسین کی بغیر میک اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوبصورت قرار دیا۔

مزید :

کلچر -