موجودہ حالات میں منشا پاشاکا ڈاکٹرز کو خراج تحسین

موجودہ حالات میں منشا پاشاکا ڈاکٹرز کو خراج تحسین
 موجودہ حالات میں منشا پاشاکا ڈاکٹرز کو خراج تحسین

  

لاہور(فلم رپورٹر)موجودہ حالات میں معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ڈاکٹربہن سمیت پوری دْنیا کے ڈاکٹرزاوردیگرطبی عملے کی بہادری کوسراہتے ہوئے اْن کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئرکی اداکارہ کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویرمیں اْن کے ساتھ اْن کی بہن ڈاکٹرحنّا بھی موجود ہیں۔منشا پاشا نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اِس وقت میری بہن برطانیہ میں ہے وہ ایک ڈاکٹر ہے۔

اور یہی پریشان کن بات ہے۔ اْنہوں نے لکھا کہ ’میری دْعائیں میری بہن اور دْنیا بھر کے تمام ڈاکٹرز کے لئے ہیں منشا پاشا نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور اْن کی بہادر ی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ واقعی میں حیرت انگیز اور بہادری کی مثال ہے۔

مزید :

کلچر -