پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، چمن طور خم بارڈر 3روز کیلئے اوپن

پاکستان کا جذبہ خیر سگالی، چمن طور خم بارڈر 3روز کیلئے اوپن

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا، دونوں بارڈر 3 روز تک کھلے رہیں گے۔ملک میں موجود افغان شہریوں کی 9 اپریل تک واپسی جاری رہے گی، ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے، باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھلا رہے گا، اسی طرح افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج ایک ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے، طورخم سرحد کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھی۔

بارڈر کھول دیئے گئے

مزید :

صفحہ اول -