کرونا وائرس کی آ ڑ میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں: فردوس عاشق

کرونا وائرس کی آ ڑ میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے والے ملک کے خیر خواہ نہیں: ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کرونا کے خلاف جنگ کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن اپنی کوریج کے چکر میں موقع کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے، اس لمحے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والا پاکستان کے عوام کا دوست نہیں ہو سکتا،شاہد خاقان صاحب معاملے کی انکوائری وزیر اعظم کے حکم پر شروع ہوئی، اس اقدام نے آپ کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں۔ پیر کووزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجود صورتحال میں پاکستانی عوام ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی بحران سے متعلق رپورٹ کو پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر ڈال کر حکومت نے پبلک کیا، عمران خان نے پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپانے کا عہد پورا کر دیا، اس اقدام نے آپ کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں۔علاوہ ازیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے صوابدیدی اختیار استعمال کرکے کابینہ میں ردوبدل کیا،عوام کی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی مفاد کے بیچ میں جو آئیگا اسے برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم پر تنقید کرنے والوں میں ظرف ہونا چاہیے کہ وہ ان اقدامات کی تعریف کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں عوام کی امانت سمجھ کر نبھا رہے ہیں،وزیراعظم کرونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کا روزانہ جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے،وزیراعظم شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی مثال نہیں ملتی۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کے مسائل کا ادراک ہے،کسی کو بھی ذاتی مفاد کیلئے عوامی مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی نے اگر عوامی مفاد کے خلاف کام کیا تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی بھی مقدس گائے کی حیثیت نہیں رکھتا،وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے شفافیت اور بہتر نظام حکومت کے نئے معیار متعارف کرائے۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اداروں کی ذمہ داری کسی کے ذاتی مفاد کی بجائے عوامی مفاد کا تحفظ ہے،25اپریل کو چینی بحران سے متعلق کمیشن کے فرانزک رپورٹ کی انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شخصیات کی بجائے قومی مفاد کو مقدم رکھا۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے شفافیت کی راہ سیاسی مفاد کو بھی آڑے نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کرنے والوں میں ظرف ہونا چاہیے کہ وہ ان اقدامات کی تعریف کریں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے پریس کانفرنسیں کر رہی ہے۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امداد کی فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کا مؤثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے لہٰذا رواں ہفتے حقداروں کو 12 ہزار روپے فی خاندان ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -