دوران ڈیوٹی کرونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقادر سومرو خالق حقیقی سے جا ملے

دوران ڈیوٹی کرونا کا شکار ڈاکٹر عبدالقادر سومرو خالق حقیقی سے جا ملے

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرنٹ لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مہلک وائرس کا شکار بن کر خالق حقیقی سے جا ملے۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کے مطابق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔وہ کئی روز سے انڈس ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور دن بہ دن ان کی حالت تشویشناک ہوتی چلی جا رہی تھی، ڈاکٹر عبدالقادر سومرو الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر فلاحی ادارے کے ہسپتال کے ایم ایس بھی تھے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اس مشکل وقت میں اپنے محسن اور اصل ہیرو کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -