تشد د اور تقریروں سے کرونا کا مقابلہ نہیں ہو سکتا: شہباز شریف

    تشد د اور تقریروں سے کرونا کا مقابلہ نہیں ہو سکتا: شہباز شریف

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے، تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا،کرونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں،حکومت کرونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی،اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے،ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں،قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے،ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہباز شری

مزید :

صفحہ اول -