شبر زیدی عہدے سے فارغ، نوشین جاوید چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

شبر زیدی عہدے سے فارغ، نوشین جاوید چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چیئرمین ایف بی آر کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کر رہی تھیں۔نوشین جاوید امجد کو اب ریگولر طور پر چیئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے، نوشین جاوید امجد کو ممبر ایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کر کے چیئرمین ایف بی آر لگایا گیا ہے۔

شبر زیدی

مزید :

صفحہ اول -