مجھ پر لگائے گئے الزامات انتہائی غلط ہیں،نسیم صادق

مجھ پر لگائے گئے الزامات انتہائی غلط ہیں،نسیم صادق

  

لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنر ڈی جی خان گندم چینی بحران دور میں مستعفی ہونیوالے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کیساتھ پی سی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے سینئر اور معروف بیورو کریٹ نسیم صادق سیکرٹری خوراک پنجاب تھے، انہیں بھی فوری طور پر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے،نما ئندہ پاکستان نے ان سے خصوصی گفتگو کی،اپنی بات چیت کے دوران سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق نے کہا اللہ کا شکر ہے مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، خود پر لگے الزامات کا دفاع کروں گا اور عہدے پر رہتے ہوئے میں ان کا دفاع نہیں کر سکتا تھا، اسلئے میں نے پنجاب حکو مت سے خود درخواست کی کہ مجھے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کی اجازت دے۔ ان کا مزید کہنا ہے مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ انتہائی غلط ہیں۔ میرا ماضی گواہ ہے، میں ایک صاف ستھرے اور ایماندار آفیسر کی حیثیت پورے صوبے میں جانا جاتا ہوں،میں ڈی سی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت کئی محکموں میں کلیدی عہدوں پر فائز رہا ہوں، پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے ملازمت کی ہے،ایک ٹیڈ ی پیسے کی کبھی کرپشن نہیں کی، اب جو الزامات لگے ہیں اللہ کے فضل سے ان کا دفاع کروں گا اور سرخرو ہونگا، اسی لیے حکومت سے اپیل کی تھی مجھے سرکاری عہدے سے الگ کیا جائے،تاکہ خود پر لگے الزامات کا پوری طرح دفاع کر سکوں گا۔

نسیم صادق

مزید :

صفحہ اول -