سبسڈی کی محکمہ خزانہ پنجاب نے مخالفت کی تھی، ہاشم جواں بخت

سبسڈی کی محکمہ خزانہ پنجاب نے مخالفت کی تھی، ہاشم جواں بخت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)گندم اور چینی بحران میں ملوث بتائے گئے وفاقی وزیر بختیار خسرو کے چھوٹے بھائی اور پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی بول پڑے،اس حوالے سے وزیر خزانہ کہنا ہے کی سبسڈی کی محکمہ خزانہ نے مخالفت کی تھی۔ وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا اس معاملے پر کابینہ کے اجلاس سے قبل دو اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے تھے، میں ان اجلاسوں میں شریک نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا وزیر خزانہ کی حیثیت سے میرے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، حکومت اور میرے ساتھ کام کرنیوالے سب ساتھی اس سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیشہ چینی کے شعبے سے متعلق کسی بھی فیصلے سے دوری برقرار رکھی۔

ہاشم جوان بخت

مزید :

صفحہ اول -