کرونا کی بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

کرونا کی بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کرونا وائرس کی روز بروز بدلتی صورت حال کے مطابق انتظامی فیصلے کررہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے، پنجاب میں انفرادی و اجتماعی فلاحی سرگرمیوں کے لئے نئے قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں،فلاحی سرگرمیوں کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ نئے قواعد لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں تبلیغی جماعتوں کیلئے تینتیس قرنطینہ مراکز قائم کیے جا چکے ہیں،عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر کورونا کا پھیلاؤ محدود کرنا مشکل ہے،عوام گھروں میں رہیں اورصفائی کے اصولوں پرعمل کریں۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -