شہر کی ذیلی سڑکوں سے پولیس ناکے ختم،لوگ باہر نکلنا شروع، کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
لاہور(جاوید اقبال) شہر میں جزوی لاک ڈاؤن کا 14 واں روز،صوبائی دارلحکومت کی ذیلی سڑکوں سے پولیس کے ناکے ختم ہوتے ہی گزشتہ روزشہریوں کا طوفان سڑکوں پر نکل آیا جبکہ غیراعلانیہ رعائت ملتے ہی چھوٹے بازاروں کی دکانیں بھی کھل گئیں جہاں عوام کا رش دید نی تھا۔ ڈبل سواری اور گاڑیوں میں دو سے زائد افراد کی آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گھروں سے غیر ضروری طور پرنہ نکلنے کی بار بار تنبیہ کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اس قدر ریلیف دیناکسی طور پر بھی عالمی ادارہ صحت کے قوانین کے مطابق نہیں اور حکومتی نرمی کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
پولیس ناکے ختم