کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستان مضبوط ملک کے طورپراْبھرے گا، ڈاکٹرظفرمرزا

    کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستان مضبوط ملک کے طورپراْبھرے گا، ڈاکٹرظفرمرزا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادیت میں کرونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکرہے کہ کرونا وائرس کے کنٹرول میں مجھے پاکستان کے لئے حقیرخدمات انجام دینے کا موقعہ میسرہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے روزانہ بے شمار دعاوْں بھرے پیغام ملتے ہیں جس کے لیے میں آپ کا دل سے شکرادا کرتا ہوں۔

ڈاکٹرظفرمرزا

مزید :

صفحہ اول -