پاکستان میں کرونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطا الرحمان

  پاکستان میں کرونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عطا الرحمان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جب کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان

مزید :

صفحہ اول -