آٹا،چینی بحران پیدا کرنے والے قومی مجرم ہیں،ذکر اللہ مجاہد

آٹا،چینی بحران پیدا کرنے والے قومی مجرم ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران پیدا کرنے والا مہنگائی مافیا ملک و قوم کامجرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرٹاؤن میں لاک ڈاؤن سے متاثر اور دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا فراہم کرنے والے ''اپنا پکوان اور الخدمت فاونڈیشن کے باورچی خانے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، انچارج اپنا پکوان نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور وسیم اسلم قریشی، اسد قریشی، جماعت اسلامی کے ورکرز اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ویلینٹرز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کا ٹائیگر فورس سیاسی ایجنڈا اور فنڈز کی بندر بانٹ کا منصوبہ ہے۔

کورونا وبا کی آڑ میں حکومت نے اپنے پیاروں اور چہیتے ورکرز کو نوازنے کیلئے ٹائیگر فورس کے نام پر ہمیشہ کی طرح قوم کو بیوقوف بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزدور طبقہ اور سفید پوش افراد فاقوں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران زبانی جمع خرچ اوربیانات سے ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں ابھی تک حکومتی سطح پر دیئے گئے ریلیف پیکیجز کے ثمرات سے دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ محروم ہیں۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز، 700 سے زائد الخدمت کمیٹیاں، 8 سے زائد الخدمت باورچی خانے لاک ڈاؤن سے متاثر افراد میں پکا ہوا کھانا، اینٹی کورونا حفاظتی سامان، سبزیا ں اور خشک راشن فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -