کروناٹائیگر فورس کا قیام سیاسی ہے، عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ کرونا ٹائیگر فورس کا قیام تحریک انصا ف کی کریمنل سوچ کو عیاں کرتی ہے جس سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے،کرونا کے خلاف اقدامات کیلئے ملک میں ادارے موجود ہیں اُن سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی پاکستان کے نہیں صرف تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہیں جو ملک کی عوام کی بجائے تحریک انصاف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے،عوام کو بحرانوں سے نکال کر سیاست کا سوچنا چاہیے۔