لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہو گئے،حکومت مدد کرے،عوامی مطالبہ

لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہو گئے،حکومت مدد کرے،عوامی مطالبہ

  

لاہور(افضل افتخار)ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار،کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر کی دکانوں میں کام کرنے والے لوگوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا،مالی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی۔ اس حوالے سے کئے گئے سروے میں ملازم پیشہ افراد پھٹ پڑے نبیل، شبیر، غازی، پرویز، عامر، نادر، زبیر اور خالد نے کہا کہ ہم ہال روڈ پر کام کرتے ہیں کئی دنوں سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں تو اس صورتحال میں نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے،حکومت کو اس حوالے سے ایسے افراد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھی اس مشکل گھڑی میں وقت گزار سکیں۔ ریحان، شریف، ظہیر، آصف، عامر، عاصم، عاقب، عمیر، علی، حسن،زبیر اور زنیر نے کہا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا اس لئے ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے اور ہمیں اس مشکل وقت سے باہر نکالا جائے جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوتے اس وقت تک ہماری مدد حکومت کر ے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -