شہریوں کو موذی وائرس سے بچانے کیلئے غیر معیاری سپرے کا انکشاف

    شہریوں کو موذی وائرس سے بچانے کیلئے غیر معیاری سپرے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رہورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کی 40 گاڑیاں سپرے کرنے میں مصروف،مگر سپرے کسی منصوبہ بندی کے بغیر ہورہا ہے آبادیوں میں سپرے کے لیے آنے والی گاڑیاں خانہ پری کر کے واپس چلی جاتی ہیں سپرے کے غیر معیاری ہونے کی بھی شکایات عام ہیں تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کا جراثیم کش سپرے غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر بھر کی شاہراہوں، مارکیٹس اور پبلک پوائنٹس پر پانی میں صرف کلورین ڈال کر سپرے کیا جا رہا ہے۔کلورین ملے پانی کو جراثیم کش سپرے تو کہا جا سکتا ہے لیکن سپرے صرف 30 منٹ بعد ہی غیر موثر ہو جاتا ہے۔ جراثیم کش سپرے کے لئے محکمہ صحت کے ماہرین کے عدم تعاون کا انکشاف ہوا ہے۔شہریوں کو مہلک وائرس سے بچانے کے لیے نجی کیمیکل فرم اور چیف کیمسٹ واسا کے درمیان فارمولا پر میٹنگز بے نتیجہ رہیں تاہم ماہرین کے تیار کردہ جراثیم کش سپرے فارمولا کے مطابق 99.7 فیصد پانی، 0.2 فیصد سوڈیم کلورائیڈ، 0.1 فیصد ہائیپو کلور ایسڈ اور 0.2 فیصد سوڈیم کلوریٹ شامل ہے۔نئے فارمولے سے بننے والے محلول سے ہونے والی دھلائی کا اثر چوبیس گھنٹے رہے گا۔ ایم سی ایل حکام کے مطابق کیمیکل فرم اور طبی ماہرین کا تجویز کردہ فارمولا کوروناوائرس کے جراثیم کو مارنے میں سود مند ثابت ہو سکتا ہے تاہم محکمہ صحت کی منظوری کے بعد ہی مجوزہ فارمولا پر عمل درآمد ہو سکے گا۔