مستحق افراد کو نقد امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو نقد امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے حکومت نے غریب و مستحق افراد کے لئے گھر بیٹھے امداد کے حصول کا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو فنڈز میں خرد برد ہو گی نہ ہی اشرافیہ اور سیاسی رہنما اپنے چہیتوں میں امداد کو تقسیم کر سکیں گے۔ عوام کو دفاتر کے چکربھی نہیں لگانے پڑیں گے اور سفارش کے بغیر مستحقین کو امداد مل سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کیا جائے گا۔