کروناسے تنگ عوام کو روزگار کے لالے پڑ گئے،رمضان صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی اور شبیر مقبول جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ نے کہاہے کہ ایک طرف کرونا قوم کی جان لے رہا ہے تو دوسری طرف روٹی، روزگار کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ گھر میں رہنا مجبوری ہے لیکن روٹی، روزگار، کاروبار چلانا بھی ضروری ہے۔ ایک چیلنج یہ ہے کہ لوگ محفوظ فاصلے پر رہیں تاکہ ان کی اور دیگر افراد کی زندگی بچائیں۔
دوسرا چیلنج یہ ہے کہ زندگی کا پہیہ بھی نہ رکے حکومت کو فوری طور پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔