جوڈیشل کمشن جسٹس شکیل الرحمن کی کنفرمیشن کا آج حتمی فیصلہ کریگا

  جوڈیشل کمشن جسٹس شکیل الرحمن کی کنفرمیشن کا آج حتمی فیصلہ کریگا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان کی کنفرمیشن کے حوالے سے ہونے والے جوڈیشل کمشن کے اجلاس کی مزید کارروائی ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی،چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شکیل الرحمن کی کنفرمیشن کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا،کمشن آج 7اپریل کو مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر ان کی کنفرمیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا،مسٹر جسٹس شکیل الرحمن 23اکتوبر2018ء کو لاہورہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقررہوئے تھے، 2019ء میں ان کی شدید بیماری کی بنا پر انہیں کنفرم کرنے کی بجائے 6ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

جوڈیشل کمشن

مزید :

صفحہ آخر -