ہائیکورٹ بار کی جانب سے ضرورت مند وکلاء کوامدادی رقم دینے کا آغاز

ہائیکورٹ بار کی جانب سے ضرورت مند وکلاء کوامدادی رقم دینے کا آغاز

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظرلاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کاادراک کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مخیر وکلاء کے تعاون سے ضرورت مند وکلاء کوامدادی رقم دینے کا آغازکردیا،یہ رقم اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھی کی گئی ہے،اس حوالے سے لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرطاہر نصر اللہ وڑائچ اورپاکستان بار کونسل کے ارکان محمداحسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ پرمشتمل کمیٹی مستحق وکلاء کی درخواستوں کا جائزہ لے کر انہیں امدادی رقم پہنچارہی ہے،دریں اثناء پاکستان بارکونسل کے سابق وائس چیئرمین اور لاہورہائی کورٹ بار کے سابق صدر حافظ عبدالرحمن انصاری نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر وکلاء کے لئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے،لاہورہائی کورٹ بار کے ذرائع کے مطابق اب تک ضرورت مند وکلاء کی 500سے زائد درخواستیں بار کوموصول ہوچکی ہیں،جن میں سے 400وکلاء کو 5ہزار سے 10ہزار روپے تک کی امدادی رقم اداکی گئی ہے،ابھی مزید درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

وکلاء،امدادی رقم

مزید :

صفحہ آخر -