حکومت راشن تقسیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے،عظمیٰ بخاری

حکومت راشن تقسیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔پنجاب حکومت ابھی تک ایک بھی بیروزگار شخص کے گھر راشن نہیں پہنچاسکی۔جو مخیر حضرات اپنی مدد اپنے کے تحت راشن تقسیم کررہے ہیں حکومت انکو بھی روک رہی ہے۔پندرہ دن سے مخیر حضرات بیروزگار اور دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔پنجاب حکومت کو پندرہ دن بعد راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا خیال آگیا ہے,عجیب نالائق حکومت ہے نہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔دوہفتے بزدار صاحب اور ان کی ٹیم چندہ جمع کرنے کی منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔بزدار صاحب دو سال بعد بھی آپ وٹس ایپ پر چل رہے ہیں۔

عمران صاحب احساس پروگرام کی بجائے اپنے دل میں غریبوں کا احساس پیدا کریں۔عمران صاحب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اپنا ٹھپہ لگاکر آپ قوم کے ہمدرد نہیں بن سکے۔زکوۃ،صدقہ اور خیرات کی رقم کھانے والوں خوف خدا سے ڈرو۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ردعمل میں کہابیروزگار آدمی بھوک اور غربت میں مارے گھروں میں قید اپنے بچوں کی طرف بے بسی کے عالم میں دیکھ رہا ہے۔پنجاب حکومت راشن تقسیم کرنے پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔بزدار صاحب ایسے بچگانہ فیصلے کرنے سے قبل بھوک اور افلاس میں زندگی گزارنے والوں کا بھی خیال ذہن نشین کرلیا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -