نیب جانبداری کی نیند سے بیدار ہو کر کارروائی کرے، رانا ظفر اقبال

  نیب جانبداری کی نیند سے بیدار ہو کر کارروائی کرے، رانا ظفر اقبال

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)صدر مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال نے کہاہے کہ چینی اورآٹا بحران پیدا کرکے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے میں حکومتی وسائل استعمال ہوئے، سلیکٹڈ وزیر اعظم ذمہ داری قبول کرکے مستعفی ہوں، وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان کے خلاف نیب سے رجوع کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کا عوامی استحصال کے لئے استعمال وزیراعظم کی کرپشن ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف نیب جانبداری کی نیند سے بیدار ہو کر کاروائی کرے، غذائی بحران پیدا کرکے مال کمانے کے لیے وفاقی کابینہ، قومی اقتصادی کونسل اور حکومت پنجاب کے استعمال کاذمہ دار سلیکٹڈ نیازی ہے، وزیراعظم کا کرپشن رپورٹ شائع کرنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش سوچی سمجھی سازش ہے۔

رانا اقبال

مزید :

صفحہ آخر -