بجلی چور قیدی کی سزا معطل

بجلی چور قیدی کی سزا معطل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی چور قیدی کی سزا معطل کردی۔ مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ عبوری حکم محمد یونس کی اپیل پر جاری کیا، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے بھی طلب کرلیاہے،اپیل کنندہ محمد یونس کا موقف ہے کہ اسے ٹرائل کورٹ نے بجلی چوری کے مقدمہ میں 3 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایاتھا،وہ 8فروری 2020ء سے جیل میں ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کا موقف نظرانداز کرکے اسے سزا سنائی،ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اوراپیل کے حتمی فیصلے تک کم سزا یافتہ ہونے کی بنا پرسزا معطل کی جائے۔ فاضل جج نے اپیل کنندہ کی سزامعطل کرتے ہوئے اسے 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کاحکم دے دیا۔

سزا معطل

مزید :

صفحہ آخر -