لاپتہ شخص کی بازیابی کاحکم

لاپتہ شخص کی بازیابی کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محمد افتخار نامی لاپتہ شخص کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ مبینہ لاپتہ شخص کو بازیاب کرکے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے،الیاس نامی شہری نے اپنے قریبی عزیز محمد افتخار کی بازیابی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ محمد افتخار وحدت روڈ کا رہائشی اور بزنس مین ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 دسمبر 2019ء اسے اٹھایا،وہ اب تک لاپتہ ہے۔

لاپتہ شخص

مزید :

صفحہ آخر -