شالامار ہسپتال نے ”ٹیلی میڈیسن “سروس کا آ غاز کر دیا
لاہور(پ ر)شالامار ہسپتال نے ٹیلی میڈیسن سروس کا آ غاز کر دیا، شالامار ہسپتال نے کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے شہر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کیلئے آن لائن ٹیلی میڈیسن سروس کا آ غاز کر دیا۔شہری لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہتے ہوئے سکائپ سافٹ وئیر کے ذریعے ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز سے مفت طبی مشورے حاصل کر سکیں گے۔ہسپتال کے شعبہ میڈیسن، گائنی، امراض دل، سرجری اور شعبہ اطفال کے ڈاکٹر پیر تا ہفتہ صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک لوگوں کو طبی مشورے دینے کے لئے آن لائن (سکائپ) پر دستیاب ہونگے۔ کوئی بھی شہری ہسپتال کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق سہولت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے چیف آپریٹننگ آفیسر شالامار ہسپتال کرنل (ر) ڈاکٹر تنویر رانا نے بتایا کہ شالامار ہسپتال اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے۔
اور ان کو صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔