جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا آن لائن کورسز اور تعلیمی سرگرمیوں کیخلاف صدر، وزیراعظم کو خط

  جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا آن لائن کورسز اور تعلیمی سرگرمیوں کیخلاف صدر، ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)یونیورسٹیوں کی جانب سے آن لائن کورسز اور تعلیمی سرگرمیوں کیخلاف صدر، وزیراعظم ودیگر کو خط لکھ دیا گیاہے،یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث متعلقہ حکام کو لکھا گیا ہے،خط میں کہا گیاہے کہ یونیورسٹیز موجودہ حالات میں آن لائن تعلیم دینے کا کہہ رہی ہیں، یونیورسٹیز کا آن لائن تعلیم دینے کا اقدام زمینی حقائق کے برعکس ہے،تمام طلباء کو انٹرنیٹ کی ودیگر سہولیات دستیاب نہیں ہیں، آئین کے تحت تمام شہریوں کو مساوی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت کو تمام طلباء کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں،موجودہ حالات میں آن لائن تعلیم دینے سے طلباء کی اکثریت محروم رہ جائے گی۔

خط

مزید :

صفحہ آخر -