جعلی چیک کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  جعلی چیک کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 37 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملزم محمد عباس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 2لاکھ روپے کے مچلکہ کے عوض رہا کرنے کاحکم دے دیا،درخواست گزار ملزم کی طرف سے اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محمد عباس کا محمدحفیظ کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازع ہے،محمد حفیظ نے بدنیتی کے ساتھ تھانہ شادمان میں جھوٹا مقدمہ درج کروادیا،یہ دیوانی نوعیت کا معاملہ ہے،سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تاہم فاضل جج نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست ضامنت منظور کرلی۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -