حیدری اور شاداب کالونی میں گیس کی بندش،اہل علاقہ پریشان

حیدری اور شاداب کالونی میں گیس کی بندش،اہل علاقہ پریشان

  

چوہنگ(نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے حیدری کالونی اور شاداب کالونی میں کئی روز سے گیس کی بندش،گھرو ں میں محصور شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں زیادہ ترمزدور لوگ رہتے ہیں ان کے گھروں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نا کھانے کو کچھ ہے اور نا گیس ہے جبکہ ایل پی جی گیس کی قیمت 130سے 140 تک لی جارہی ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔مزدور اور غریب عوام نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ ان کی مشکلات کو سمجھیں اور گیس کی بندش کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -